میانمر میں سرحد کے قریب آپریشن ، سینکڑوں روہنگیا مسلمان علاقہ سے فرار ہو گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 14:02

میانمر میں سرحد کے قریب آپریشن ، سینکڑوں روہنگیا مسلمان علاقہ سے فرار ..
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) میانمر میں فوج کے بنگلہ دیشی سرحد کے قریب آپریشن کے باعث سینکڑوں روہنگیا مسلمان علاقہ سے فرار ہو گئے جبکہ سینکڑوں فوجی آپریشن والے علاقہ سے نکلنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میانمر کی مغربی ریاست راکھین میں تشدد کے حالیہ واقعات میں ہلاک ہونے والوںکی تعداد 130 سے تجاوز کرگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماینمر اور بنگلہ دیش کو علیحدہ کرنے والے دریا نعاف کو عبور کرنے والے کچھ روہنگیا مسلمان بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے . ۔ میانمر کی ریاست راکھین میں طبقاتی فسادا ت میں سینکڑوںروہنگیا مسلمانوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان فسادات کے دوران بھی لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو دیگر ممالک میں نقل مکانی کرنا پڑی حالیہ دنوں میں3 بارڈرز چیک پوسٹس پر حملوں میں 9 پولیس اہلکاروںکی ہلاکت کے بعد فوج نے علاقہ بھر میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :