عمان میں 17شاہینوں کو سمگل کرنے والے ملزم گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 14:06

عمان میں 17شاہینوں کو سمگل کرنے والے ملزم گرفتار
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عمان کے دارلحکومت مسقط میں شاہینوں کو سمگل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف پروٹیکشن کے انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک سے 17شاہینوں کو سمگل کرنے والے ملزامن کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 4ملزمان پر ہرن اور دیگر جنگلی جانوروں کا شکار کرنے پر مقدمامت درج کئے گئے۔پولیس حکام کے مطابق شاہین سمگل کرنے والے ملز مان کو 6ماہ سے 5سال قید اور 5ہزار عمانی ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :