جدہ میں 929عمارتیں خطرناک قرار،دوبارہ تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز

جمعرات 17 نومبر 2016 14:06

جدہ میں 929عمارتیں خطرناک قرار،دوبارہ تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جدہ میونسپیلٹی کے ایمر جنسی اور ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ نے 929عمارتوں کو نا قابل استعمال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹیکنیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ کے مختلف اضلاع میں موجود 2897عمارات میں سے 1968 ایسی عمارات ہیں جنکی مرمت ہونیوالی ہے جبکہ 929عمارتیں خطرناک حالت کی وجہ سے ناقابل استعمال ہیں۔میونسپیلٹی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ ٹیکنیکل رپورٹ میونسپیلٹی کمیٹی کو جمع کرائی جائے گی جس کے بعد عمارتوں کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کے احکامات جاری کئے جائیں گے اس حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :