بخارسٹ میں بین الاقوامی کتاب میلہ شروع ہو گیا

میلے میں چین کے بارے میں 3000کتب رکھی گئی ہیں

جمعرات 17 نومبر 2016 14:14

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ نے گذشتہ روز گواڈی مس بین الاقوامی کتاب میلہ شروع ہو گیا ، اس کتاب میلے میں چین کے بارے میں تین ہزار سے زیادہ کتابیں رکھی گئی ہیں جبکہ چین کے 50اشاعتی اداروں نے نمائش کے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ 23سال سے جاری اس میلے میں چین پہلی بار شرکت کررہا ہے جو تمام شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ، اس کتاب میلہ میں چین کو مہمان خصوصی کی حیثیت حاصل ہے ، جس سے چین اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ،رومانیہ میں چین کے سفیر زو فائی ہانگ نے چینی پویلین کا افتتاح کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی پویلین سے رومانیہ کے لوگوں کو چین کی ثقافت اور تاریخ کو سمجھنے میں مددملے گی ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رومانیہ ریڈیو براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے صدر ااووی ڈیو نے کہا کہ چینی کتابوں اور اشاعتی اداروں کی یہاں موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ثقافت بہترین کردار ادا کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :