چینی سرمایہ کاری فورم کا اجلاس ختم ہو گیا

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے، چین سینٹرل ایسٹرنممالک تعلقات پر غور کیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:14

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پراگ میں چینی سرمایہ کاری فورم 216کا تین روزہ اجلاس گذشتہ روز ختم ہو گیا ، اجلاس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین اور سینٹرل اور ایسٹرن ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی اور فورم کو ان ملکوں کے درمیان تعاون کا موثر پلیٹ فارم قرارد یا گیا ، یہ ساتواں موقع ہے کہ چینی سرمایہ کاری فورم کے اجلاس میں اعلیٰ سطح کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی ہے ، فورم میں بیجنگ ، شنگھائی ، ٹیان جن ، زی جیانگ ، جیانگ زو سو ، ہیبی ، ہوبائی اور ہینان کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :