’’شہر شہریوں کیلئے ‘‘ نمائش شروع ہو گئی

نمائش میں ہواوے اور زیڈ ٹی ای سمیت چینی کمپنیاں شریک ہیں

جمعرات 17 نومبر 2016 14:14

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ہواوے اور زیڈ ٹی ای سمیت چینی کمپنیاں سمارٹ سٹی ورلڈ کانگرس نمائش میں شرکت کررہی ہیں ، 2016ء میں اس نمائش کا آئیڈیا ’’شہر شہریوں کیلئے ‘‘ قراردیا گیا ہے ، نمائش 18نومبر تک جاری ہو گی ،نمائش کا مقصد شہریوں کو اپنے قصبات میں موبائل ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہے تا کہ وہ اپنی قیمتی وسائل محفوظ کر سکیں اور طرز زندگی کو بہتر بنا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :