سانحہ بارہ مئی ، سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی

سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکرٹری غلام محمد محترم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو 22نومبرتک نوٹس جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی2007 کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکرٹری غلام محمد محترم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو 22نومبرتک نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی سانحہ بارہ مئی کیس پر لاجر بینچ بنانے اور اور فوری سماعت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکریٹری غلام محمد محترم ، سابق مشیر داخلہ وسیم اختر اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔