کراچی،ڈاکس تھانے کی حدود سے شارٹ ٹرم اغواکی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکاراور اس کے ساتھی کوگرفتار

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دوزخمیوں اور ایک خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد

جمعرات 17 نومبر 2016 14:23

کراچی،ڈاکس تھانے کی حدود سے شارٹ ٹرم اغواکی وارداتوں میں ملوث پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پولیس نے ڈاکس تھانے کی حدود سے شارٹ ٹرم اغواکی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکاراور اس کے ساتھی کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ مختلف کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے ماڑی پور روڈ پر فشریز کے تاجر کو اغوا کرنے والے دو ملزمان بندل شاہ اور اس کے ڈرائیور بوٹا کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزم بندل شاہ رضویہ تھانے کا انویسٹی گیشن افسر ہے ۔،ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کے مطابق ملزماں نے دلشادنامی شہری کواغواکررکھاتھا۔ملزم تاوان لینے آیاتو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔گرفتارملزم رضویہ تھانے میں تعینات ہے۔پولیس کے مطابق مغوی تاجر دلشاد کے مطابق دو لاکھ روپے تاوان کی رقم دینے پر ملزمان اسے رہا کرنے پر راضی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کچھ روز قبل اغوا اور پھر رہائی پانے والے تاجر امیر حسین نے بتایا کہ اس سے بھی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور 5 لاکھ رو پے پر رہائی طے ہوئی تھی ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب لیاری کے علاقے بغدادی سے لیاری گینگ وار کے دو مبینہ ڈاکو فرحان اور فہیم گرفتا کیا گیا، کورنگی ڈھائی نمبر سے دو ملزمان کو زخمی حالت میں پکڑ ا گیا اور حب ریور روڈ سے خاتون سمیت تین ملزمان جبکہ چھ دیگر منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :