قصور ،ْمختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:54

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) قصور کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قصور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئیاس دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کی گئی ،ْ 73 مشکوک موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 رائفل، پسٹل، پمپ ایکشن ،ْ منشیات میں 3 کلو چرس اور 153 لیٹر شراب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :