علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا بارہواں سہہ روزہ عرس عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا ،زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 17 نومبر 2016 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) فرزندخاندان غوث الثقلین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا بارہواں سہہ روزہ عرس عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا ملک بھر سے زائرین ،عقیدت مندوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی عرس کا آغاز درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال میں افتتاحی محفل کی پر وقات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے علماء اکرام نے شرکت کی جن میں سید اظہر علوی القادری‘ عبدالحفیظ علوی القادری‘ نعیم علوی القادری‘ پیر سید خالد سلطان شاہ‘ پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی‘ حاجی حنیف طیب‘ پیر کمال میاں سلطانی‘ علامہ غلام یاسین گولڑوی‘ علامہ اشرف گورمانی‘ فیروز الدین رحمانی‘ مفتی شفقت محمود‘ علامہ غلام غوث گولڑوی‘ اسکالر ڈاکٹر مبشر عالم‘ صوفی عقیل نظامی‘ تسلیم وارثی‘ تابش نقوی‘ علامہ فیصل عزیزی بندگی‘ تاجر رہنما حاجی نثار خاکسار شیخ ‘ راشد علی شاہ ‘ یاسین شیخ‘ ڈاکٹر رشید زمان‘ ڈاکٹر جمیل اختر سادات شامل تھے محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کی عرس کے دوسرے روز مزار شریف پر عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز ثناء خوان الحاج فصیح الدین سہروردی‘ خاور نقشبندی‘ ریحان قادری‘ فیصل حسن نقشبندی اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض صاحبزادہ حامد علی سعیدی ‘ رئیس احمدنے انجام دیئے جبکہ عرس تقریب کے تیسرے روز درگاہ شاہ جیلانی پر قوالی کی پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز قوال زمان ذکی تاجی و ہمنواء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کہاکہ اللہ اور رسولﷺکرم ہے کہ آج ہم دنیاوی بحرانوں سے نبرد ازآزما ہیں ہمیں اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی آج اشد ضروت ہے اولیاء اکرام اور بزرگان دین کی فیوض و برکات ہی ہمارے معاشرے کا سدھار کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہاکہ علامہ جیلانی چاند پوری ؒ نے اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا درس دیا اور اپنی زندگی کا طویل حصہ اس کام کے لئے وقف کیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی دین کی حفاظت اور اسکے فروغ کی توفیق عطاء فرمائے عرس تقریب کے اختتامی محفل میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔