آر پی اوسرگودھا نے تحصیل بھلوال میں سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 15:08

سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے عوام الناس کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحصیل بھلوال میں سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، سہولت مرکز بھلوال میں لر نر ڈرائیونگ لائسنس ، پولیس ویر یفیکشن ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، گمشدہ دستاویزات، گھریلو ملازمین کی ویری فکیشن،کرایہ داران کی ویری فکیشن،وہیکل ویری فکیشن، ایف آئی آر کی کاپی کا حصول ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوگا اور یہاں پر خواتین اور سینئر سٹیز ن کی سہولت کے لیے الگ الگ ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری ،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا بلال افتخار،ڈی ایس پی بھلوال ملک عثمان ،اسسٹنٹ لمشنر بھلوال، ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور صدر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ اس سہولیاتی مرکز کے قیام کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ عوام الناس تھانہ کے بار بار چکر لگائے بغیر اپنی مطلوبہ دستاویزات باآسانی حاصل کر سکیںاور یہ مطلوبہ دستاویزات بذریعہ کوریئر سرو س فراہم کیے گئے پتہ پر ارسال کر دی جائیں گی۔

یہ سہولیاتی مرکز بروز سوموار تا جمعہ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک کھلا رہے گا۔ بعد ازاں آر پی او سرگودھا نے تھانہ بھلوال میںقائم فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا بلال افتخار نے فرنٹ ڈیسک کی ورکنگ کے بارے میں آر پی اوکو بریفنگ دی۔