پنجاب کو آپریٹو بینک ، فصل ربیع 2016-17 ء کی مد میں2500 ملین روپے اور سالانہ11ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعرات 17 نومبر 2016 15:08

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب کو آپریٹو بنک نے فصل ربیع 2016-17 ء کی مد میں2500 ملین روپے اور سالانہ11ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں،غیر فعال قرضہ جات کی مد میںصوبہ بھر میں فصل خریف2016ء اور غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جبکہ بنک متعدد سکیموں کے تحت بھی قرضہ جات جاری کر رہا ہے،بنک کا ڈیٹا سنٹر بھی فنکشنل ہونے کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد بنک کو ون لنک سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا،اس امر کا اظہار صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے جمعرات کو محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فصل ربیع2016-17ء اور فصل خریف 2015ء کے قرضوں کی وصولی میں تیزی لائی گئی ہے،قرضوں کے اجرا،ْ ء اور وصولی مہم کو مقررہ ہدف کے مطا بق مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ صارفین کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،جلد مستقبل میںکو آپریٹو بینک دیگر بنکوں کے ماتھے کا جھومر بن کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :