محکمہ معدنیا ت ملکی اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر معدنیات وخوراک

جمعرات 17 نومبر 2016 15:08

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نو منتخب وزیر معدنیات وخوراک محمد شفیق کو سیکرٹری اور ڈائریکٹر منرلز گلگت بلتستان نے محکمہ منرلز کی کارکردگی ،لیز و لائسنس اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔محکمہ معدنیا ت ایک ایسا محکمہ ہے جس پر توجہ دے کر ملکی باالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔گلگت بلتستان میں سیمنٹ اور لوہے کی فیکٹری قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس کے قیام کے لئے تمام خام مال گلگت بلتستان میں وافر مقدارمیں موجود ہے۔