پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی عدم شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 15:08

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی عدم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر قبل شروع ہو چکا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نوا زشریف، ترک صدر طیب اردگان ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی و سینیٹ سمیت اعلیٰ اور اہم شخصیات شریک ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نہیں پہنچے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا ہے۔ میڈیا نمائندگان اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو سیاسی اختلافات سے با لاتر ہو کر بحثیت وزیر اعلیٰ اجلاس میں شرکت کرنا چاہئیے تھی ، لیکن انہوں نے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر پارٹی کو اپنی ذمہ داری پر ترجیح دی جو قابل افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :