ملائشین آئل کمپنی ’’پیٹروناس‘‘ کے منافع میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 15:15

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ملائشین آئل کمپنی ’’پیٹروناس‘‘ کے منافع میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی اور دیگر مسائل کے باوجود جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹروناس کا منافع توقعات سے زائد رہا اور کمپنی کا ریونیو ایک فیصد اضافے سے 48.7 ارب رنگٹ اور خالص منافع 6.1 ارب رنگٹ تک پہنچ گیا جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران خالص منافع 1.6 ارب رنگٹ رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران خالص منافع 12.3 ارب رنگٹ رہا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 23.8 ارب رنگٹ خالص منافع حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :