چین میں انگریزی زبان بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 15:21

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چین میں انگریزی زبان بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، انگلش پروفیشنسی سروے میں چین ایک سال میں اپنی گذشتہ جگہ سے آٹھ درجے اوپر آگیا جبکہ بھارت نیچے چلا گیا۔

(جاری ہے)

سویڈن کی ایجوکیشن کمپنی ای ایف ایجوکیشن فرسٹ کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق چین انگلش پروفیشنسی میں دنیا کے 72 ممالک میں ریکنگ میں 39 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ بھارت 18وین نمبر سے 20 پر آ گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ چین ایک سال میں 8 درجے اوپر آیا ہے اور چینی شہروں میں سب سے زیادہ انگریزی زبان کے ماہر شنگھائی کے رہنے والے ہیں دوسرے نمبر پر ہانگ کانگ اور تیسرے نمبر پر بیجنگ والے ہیں۔ایشیائی ممالک میں سنگا پور انگریزی زبان میں مہارت رکھنے والوں میں اول نمبر پر ہے جس کے بعد ملائشیااور فلپائن کا نمبر آتا ہے۔سروے کے مطابق اس وقت3 کروڑ چینی انگریزی زبان سیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :