متعدد اراکین پارلیمنٹ کی مہمانوں کی گیلری میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات

جمعرات 17 نومبر 2016 16:08

متعدد اراکین پارلیمنٹ کی مہمانوں کی گیلری میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مہمانوں کی گیلریوں میں جاکر اراکین پارلیمنٹ خیریت دریافت کرتے رہے کہ خواتین اراکین نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دیگر فورسز کے سربراہان کے ہمراہ مہمانوں کی گیلریوں میں آئے۔

(جاری ہے)

اس دوران جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق‘ سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید‘ فاٹا کے اراکین سمیت بڑی تعداد میں اراکین نے ان سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے آرمی چیف کو سیلیوٹ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ابرار اور سردار ممتاز سمیت دیگر اراکین نے گیلری میں جاکر ان سے ملاقات کی جبکہ خواتین ممبران گیلری میں جاکر ان کے ساتھ تصاویر بنواتی رہیں۔