پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کا ورلڈ بائولنگ سنگلز چمپیئن شپ 2016ء کیلئے ٹیم کا اعلان

جمعرات 17 نومبر 2016 16:08

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی ورلڈ بائولنگ سنگلز چیمپیئن شپ 2016ء کیلئے چاررکنی سکواڈکا اعلان کر دیا۔ پاکستان سکواڈمیں ماجد، صادق، صالح اور ٹیم مینجرجدون گل شامل ہیں، ورلڈ بائولنگ سنگلز چیمپیئن شپ قطر کے شہر دوحہ میں یکم دسمبر سے شروع ہو گی جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی، سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان کے مطابق پاکستانی ٹیم میں پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے ٹاپ سیڈز پلیئرز شامل کئے گئے ہیں جو کسی بھی ملک کے بائولنگ ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم نے اس چمپیئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے اور وہاں کی کنڈیشن سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کریں گے جبکہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں ہونے والی نیشنل جونیئر آل سٹار بائولنگ چمپیئن شپ جو29 نومبر سے 7 دسمبر2016ء تک سن ویں میگا لین سن ویں پیرامیڈ کوالالمپور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

جسمیں پاکستان کے ٹاپ سیڈز جونیئرکھلاڑی احمر عباس، دانیال شاہ اور طلحہ مزمل شرکت کریں گے، سیکرٹری فیڈریشن نے مزیدکہا کہ سپورٹس بورڈ آف پاکستان کو سالانہ چیمپیئن شپ کا کلینڈر جمع کرنے کے باوجود سپورٹس بورڈ سے سپیشل گرانٹ نہیں مل سکی جس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اپنے خرچے پر چیمپیئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ سیکرٹری نے وفاقی وزیر کھیل سے اپیل کی ہے کہ ہمارے لئے سپیشل گرانٹ کی منظوری دیں تاکہ ہم بین الاقوامی سطح پر بائولنگ کے کھیل میں ملک کا نام روشن کر سکے۔

متعلقہ عنوان :