نامور شاعر علامہ شبلی نعمانی کی برسی آج منائی جائیگی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:12

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)اردو ، فارسی ، عربی ، ہندی اور ترکی زبانوں کے نامور شاعر علامہ شبلی نعمانی کی 102ویں برسی آج منائی جائے گی۔علامہ شبلی نعمانی کا اصل نام محمد شبلی تھا تاہم حضرت امام ابو حنیفہ کے اصل نام نعمان بن ثابت کی نسبت سے انہوں نے اپنا نام شبلی نعمانی رکھ لیا تھا۔ وہ 1857ء میں اعظم گڑھ کے ایک نواحی قصبے میں پیدا ہوئے۔

آپ کی تعلیم بڑے اچھے ماحول اور اپنے عہد کے اعلیٰ ترین درس گاہوں میں ہوئی۔ 1982ء میں وہ علی گڑھ کالج کے شعبہ عربی سے منسلک ہوگئے، یہاں انہیں سرسید احمد خان اور دوسرے علمی اکابر کی صحبت میسر آئی، جس نے ان کے ذوق کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جن میں ان کی علمی ، ادبی ، ملکی ، قومی و ملی خدمات کو شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

علامہ شبلی نعمانی کاشمار برصغیر پاک و ہند کے نامور و قابل احترام عالم صاحبان میں ہوتاتھا جنہوں نے برطانوی راج کے دوران کلمہ حق کہنے میں کسی تامل سے کام نہیں لیا۔علامہ شبلی نعمانی جنہیں مختلف زبانوں پر عبورحاصل تھا اپنا مطمع نظر بآسانی لوگوں تک پہنچانے کافریضہ سرانجام دیتے رہے۔ ان کی برسی کے پر الیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔علامہ شبلی نعمانی نے 18 نومبر 1914ء کو کو وفات پائی۔ ان کا مزار اعظم گڑھ میں واقع ہے۔