دھان کے کاشتکار فصل کی کٹائی ، گہائی کے بعد پرالی اور مڈھوں کو زمین میں ملا دیں، تر جمان

جمعرات 17 نومبر 2016 16:13

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)پنجاب میں دھان کی فصل کی کٹائی اور گہائی کا عمل آخری مراحل میں ہے ، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کوسفارش کی ہے کہ وہ دھان کی کٹائی اور گہائی کے بعد پرالی اور مڈھوں کو ڈسک ہیرو کے ذریعے زمین میں ملائیں،، تر جما ن نے بتا یا کہ ڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کی باقیات کے علاوہ جڑی بوٹیاں اور غیر ضروری سبز مادہ نامیاتی کھاد وں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور زمین کی ذرخیزی بڑھ جاتی ہے، ڈسک ہیرو کے استعمال سے زمین کے اندر روشنی اورہوا کا گزر باآسانی ہوجاتا ہے اور خوردبینی جرثومے تیزی سے افزائش کرتے ہیں،زیادہ نامیاتی مادہ کی حامل زمینوں میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جو پانی میں فراہمی کی کمی کے باوجود بھی پودوں کو نمی پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کا شتکا روں کو ہدا یت کی کہ کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کے بعد پرالی اور مڈھوں کواکٹھا کرکے جلا نے کی بجا ئے کاغذ اور گتہ بنانے والی فیکٹریوں کو فروخت کیا جائے۔