ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایوان میں آمد پر اراکین کا کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر پرتپاک خیرمقدم

جمعرات 17 نومبر 2016 16:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے ایوان میں آئے تو اراکین نے کھڑے ہو کر ڈیسک بجا کر پرتپاک خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کے ہمراہ 2 بج کر 51 منٹ پر ایوان میں آئے تو ایوان اور مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تمام اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر بھرپور انداز میں ان کا خیر مقدم کیا۔