پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر

جمعرات 17 نومبر 2016 16:23

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں جمعرات کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شروع ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد ایمپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، سمیع اسلم، شرجیل خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، عمران خان، یاسر شاہ اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :