پہلی قومی ائیر گن شوٹنگ چمپئن شپ 2016 اسلام آباد میں شروع ہوگئی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی قومی ائیر گن شوٹنگ چمپئن شپ 2016 گن اینڈکنٹری کلب، اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا افتتاح فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے صدر ملک وحید خان نے کیا، اس موقع پر فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر کرنل(ر) آغا عباس رضا، گن اینڈ کنٹری کلب کے سیکرٹری اطہر رئوف بھٹی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں، چیمپئن شپ میں 80 سے زائد شوٹرز شرکت کر رہے ہیں جن میں 50 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 20 نومبر ہوگی ۔