پنجاب گروپ کالج اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب گروپ کالج ، اسلام آبادنے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹن فور کو 3-0 گولز سے شکست دے کر فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پنجاب کالج کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹن فور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، معظم نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی اس کے بعد پنجاب کالج کے حماد نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو گولز کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

حماد نے دو گولز کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :