ترکی اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ‘دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ‘جمہوریت کو متسحکم کرنے کے لئے ترکی کے عوام کا کردار قابل ستائش ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 17 نومبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ‘دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ‘جمہوریت کو متسحکم کرنے کے لئے ترکی کے عوام کا کردار قابل ستائش ہے ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے پرانے اور گہرے تعلقات ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی شہری ترکی جائیں اور وہاں کے لوگوں سے ملیں تو انھیں اس وقت پتہ چلے گا کہ ترکی کے لوگ پاکستانیوں سے کتنی محبت کرتے ہیں ‘اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ اگر پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا ہے تو اس میں ترکی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا پایا اور اسی طرح اگر ترکی پر کوئی مشکل گھڑی آئی تو اس وقت پاکستان ترکی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ۔انہوں نے کہاکہ آج اگر یہاں سے اتحاد اور اتفاق کا پیغام جاتا تو اس کا بہت اثر رہتا ۔

متعلقہ عنوان :