راستوں کی بندش کے پیش نظر سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ لاہور کے موقع پر راستوں کی بندش کے پیش نظر سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کئی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں نے صبح کے وقت سکول چھوڑنے آنے والے والدین کو راستوں کی بندش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے چھٹی سے آگاہ کر دیا جبکہ کئی سکولوں کی طرف سے والدین کو اس کی باضابطہ اطلاع نہ دی گئی اور بچوں کو جلدی چھٹی دیدی گئی جس کے باعث بچوں اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔