جام پور کے قبائلی علاقے میں 2پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے منظوری

جمعرات 17 نومبر 2016 16:31

راجن پور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)راجن پور کی تحصیل جام پور کے ٹرائبل ایریا میںپختہ سڑکوں کی تعمیر کے 2منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے "اے پی پی"کو بتایا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میںراجن پور کی تحصیل جام پور کے ٹرائبل ایریا میں 2پختہ سڑکوں کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20کروڑروپے کی لاگت سے ماڑی تا چھمبڑی ساڑھے 11کلومیٹر اور 5کروڑ 41لاکھ روپے کی لاگت سے ہڑند تا سخی بھور بخش ساڑھی5کلومیٹر ڑک کی تعمیرکی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا خاص خیال رکھا جائے گااور مناسب جگہ پر کازوے کی تعمیر اوربارش کے پانی کے بہائو کیلئے سٹرکچر بنائے جائیں گے اور ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے آفیسران سے باقاعدہ معلومات کے تبادلہ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔