دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
ایونٹ 28 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 31جنوری کو انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی
جمعرات 17 نومبر 2016 16:33
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ برس ہونے والے دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 28 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 31 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔
ڈبلیو بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 جنوری سے 12 فروری تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔(جاری ہے)
سیمی فائنلز 11 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 جنوری کو انگلینڈ، دوسرا میچ یکم فروری کو بھارت، تیسرا میچ 2 فروری کو سری لنکا، تیسرا میچ 3 فروری کو نیپال، چوتھا میچ 4 فروری کو نیوزی لینڈ، پانچواں میچ 5 فروری کو جنوبی افریقہ، چھٹا میچ 7 فروری کو بنگلہ دیش، ساتواں میچ 8 فروری کو ویسٹ انڈیز جبکہ آٹھواں اور آخری میچ 9 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت حکومت کی اجازت پر منحصر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.