خاتون اوّل بیگم محمودہ ممنون حسین اور ترک خاتون اوّل ایمی نے رجب طیب اردوان کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات

ترک خاتون کی بچیوں کی تعلیم، طبقاتی تعلیم اور بچوں کی جبری مشقت کے خلاف جدوجہد مسلم خواتین کیلئے قابل تقلید ہیں، بیگم محمودہ ممنون حسین

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) خاتون اوّل بیگم محمودہ ممنون حسین اور ترک خاتون اوّل ایمی نے رجب طیب اردوان کے درمیان جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ خاتونِ اوّل محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بہت سے مسائل پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں اور عالمی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ خاتون اوّل پاکستان نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ترک خاتون اوّل کی خدمات پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ استنبول او آئی سی کے موقع پر خواتین اوّل کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں کینسر پر قابو پانے کیلئے قابل قدر کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ ترک خاتون اول ایمی نے اردوان کی بچیوں کی تعلیم، طبقاتی تعلیم اور بچوں سے لی جانے والی جبری مشقت کے خلاف ان کی جدوجہد مسلم خواتین کیلئے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جن کی مدد سے خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر ترک خاتون اوّل ایمی نے اردوان کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :