کشمیریوں پرہونے والے ظلم و جبرکے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، حاجی گلزار

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) گلوبل پیش فاونڈیشن کے چیئرمین حاجی گلزاراعوان نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت نہ ملنا عالمی طاقتوں کی ناکامی ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں جاری کشمیریوں پربھارتی مظالم پرمبنی تصویری نمائش کا دورہ کرنے کے بعدکہی۔حاجی گلزاراعوان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کواپنے حق کے لیے مسلسل جدوجہدکرنے پرسلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یواین او سمیت عالمی حقوق کے چمپیئن کا دعوا کرنے والی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے مظلوم کشمیریوں پرہونے والوںمظالم پرخاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔انھوں نے مزیدکہا کہ دنیا کوبھارتی بدمعاشی نظرہی نہیں آتی۔اس موقع پرناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرہونے والے ظلم و جبرکے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں مگرپاکستان کے سواکسی نے آوازبلندنہیں کی۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے کہا کہ ایک تصویربھارتی مظالم کی منہ بولتی تصویرہے۔