پیرس میں بالی وڈ اداکارہ ملائکہ شراوت نقاب پوش افراد کے تشدد کا نشانہ بن گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 16:37

پیرس میں بالی وڈ اداکارہ ملائکہ شراوت نقاب پوش افراد کے تشدد کا نشانہ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : پیرس میں ایک فلیٹ میں مقیم بالی وڈ اداکارہ ملائکہ شراوت نقاب پوش افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تین نقاب پوش افراد نے ملائکہ شراوت پر آنسو گیس کی شیلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مارا پیٹا۔

(جاری ہے)

ملائکہ شراوت کو پیرس میں موجود ان کے اپنے ہی اپارٹمنٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس سے قبل ٹی وی اسٹار کم کردیشین بھی گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی تھیں۔ 40 سالہ اداکارہ ملائکہ شراوت اور ان کے ایک دوست پر تشدد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملائکہ اپنے ملک میں خواتین پر ہونے والے تشدد سے متعلق اکثر و بیشتر ہی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :