Live Updates

سپریم کورٹ میں سماعت سے مطمئن ہوں۔عمران خان

ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں،پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی،بیٹوں سے ملنے تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 16:37

سپریم کورٹ میں سماعت سے مطمئن ہوں۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت سے مطمئن ہوں،ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں،پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی،بیٹوں سے ملنے تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جج صاحبان خود چاہتے ہیں کہ کیس کافیصلہ جلدی ہو۔

ججزکے ریمارکس ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگرنوازشریف نے جھوٹ بولاتو اس کی سزاہوگی۔پھر نوازشریف کے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں تضادہے۔پاکستان کے چیف ایگزیکٹوکااحتساب ہورہاہے۔بڑی جدوجہدکے بعداس مقام پرپہنچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں وزیروں کودیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کیس شریف فیملی کاہے ،وزیروں کاپانامالیکس میں نام نہیں ہے۔

یہ حکومت پرکیس نہیں ہے بلکہ صرف ایک خاندان پرہے۔لیکن وزیرسپریم کورٹ میں جاکرکس چیزکی وضاحت دے رہے ہیں۔سعدرفیق درباری بننے کی بجائے وزارت پرتوجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ قطرکے شہزادے کے خط کے بعدشک اوربھی بڑھ گیاہے،قطری شہزادے کے خط کے بعدبڑی چیزیں سامنے آئینگی۔نوازشریف کایوسف رضاگیلانی سے زیادہ سنجیدہ کیس ہے۔پاناما کیس کے بعدپاکستان کی تاریخ بدلے گی۔عمران خان نے کہا کہ ترک کے عوام پاکستان کے عوام سے پیارکرتے ہیں۔ہمارابائیکاٹ ترک صدر کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کی وجہ سے بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ 5ماہ سے بیٹوں سے نہیں ملا،اس لیے لندن جارہاہوں۔تین دن کیلئے لندن جارہاہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات