لاہور، تین اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے تقرر وتبادلے

جمعرات 17 نومبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تین اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر افتخار احمد کو ای ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ، ڈاکٹراختر حسین کو ای ڈی او ہیلتھ چینوٹ اور ڈاکٹرعمر فاروق کو ای ڈی او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینا ت کر دیا گیا ہے ۔ ان ڈاکٹروں کو فوری پر اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر جوائننگ کے احکامات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :