معاشرے میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے ناسور کی روک تھام میں سائلین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،بورڈ آف ریونیو

جمعرات 17 نومبر 2016 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ۔ ترجمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ،بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اراضی ریکارڈ سے متعلقہ با سہولت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم چند مفاد پرست اپنے مذموم عزائم کے تحت اس منصوبہ پر بلا جواز تنقید اور عدم تعاون کے ذریعے ادارہ اور عملہ کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرنے میںکوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں لوگوں کی جانب سے عملہ کیلئے بدعنوانی کے محرکات پیدا کرنا، قطاروں میں بد انتظامی اور عملہ کے ساتھ عدم تعاون، بدمزگی اور ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا کرنا شامل ہیں۔ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ اداروں کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنے فرائض منصبی نبھانے میں عملہ اور اداروں سے مکمل تعاون کریں اور ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ پنجاب بھر کی143تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرز عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے، فرد کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائزڈ خدمات کو شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔معاشرے میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے ناسور کی روک تھام میں سائلین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :