جیلوں میں قیدیوں پر تشدد آئی جی جیل خانہ جات کو انکوائری کا حکم

جمعرات 17 نومبر 2016 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے بخشی خانے میں رشوت لینے کے معاملہ سمیت جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ان سے دو روز میں جیلوں میں قیدیوں پرتشدد کرنے کے واقعات کی انکوائری مکمل کرک رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے بخشی خان میں وصول کی جانے والی رشوت کے معاملات کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ کو انکوائری آفیسر نامزد کیا ہے

متعلقہ عنوان :