محمد حفیظ نے بالنگ ٹیسٹ دے دیا

برسبین لیب میں بالنگ ٹیسٹ میں دوسراسمیت تمام گیندیں کرائی گئیں، رپورٹ2ہفتے میں پی سی بی کوموصول ہوگی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) قومی کرکٹرمحمدحفیظ کابالنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیاہے۔ محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن کلئیر کروانے کیلیے برسبین کی لیب میں بالنگ ٹیسٹ دیا۔ اس بالنگ ٹیسٹ میں محمدحفیظ سے دوسراسمیت تمام گیندیں کرائی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمدحفیظ سے مسلسل7سی8اوورزکرائے گئے۔ محمد حفیظ کے بالنگ ٹیسٹ کی رپورٹ2ہفتے میں پی سی بی کوموصول ہوگی۔ٹیسٹ کیلیے روانگی سے قبل محمد حفیظ پرامیدتھے کہ وہ کلئیر ہوجائیں گے۔محمد حفیظ پر پچھلے برس بالنگ ایکشن درست نہ ہونے رایک سال کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ ۔