کرائسٹ چرچ میں بارش؛کھلاڑیوں کی موجیں،فٹ بال کھیلی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:56

کرائسٹ چرچ میں بارش؛کھلاڑیوں کی موجیں،فٹ بال کھیلی

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نظر ہوا تو کھلاڑیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔پاکستانی ٹیم مقرر وقت پر گراؤنڈ پہنچی۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ کی شروعات میں تاخیر کی اطلاع ملی۔ کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ پر اکتفادہ کیا۔اس کے بعد کھلاڑیوں نے فٹ بال کھیلی۔

ماہر فٹ بالر کی طرح کھلاڑی گیند لے کر کھیلتے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔وہاب ریاض،سہیل خان سمیت دیگر کھلاڑی فٹ بال کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئے۔پاکستان ٹیم میں میسی کے ہم شکل لیگ بریک بالر یاسر شاہ مرکز نگاہ تھے۔ فٹ بال کے ساتھ انھیں دیکھ کر یوں گمان ہوتا تھاکہ جیسے میسی میدان میں آگیا ہو۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی شروعات بارش کی وجہ سے اچھی نہ ہوئی مگر کھلاڑیوں نے انجوائے کرکے خود کو توانا رکھا۔ ۔

کرائسٹ چرچ میں بارش؛کھلاڑیوں کی موجیں،فٹ بال کھیلی