پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے :اسحاق ڈار

ترکی میں ٹیکسوں کا نظام بہتر ہے جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا :وفاقی وزیر خزانہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔ ترکی کے ڈپٹی وزیر اعظم نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، ترکی کے ڈپٹی وزیر اعظم نے کم وقت میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا۔ اسحاق ڈار کو مبارک باد بھی دی ، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کی تجویز پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ترکی میں ٹیکسوں کا نظام بہت اچھا ہے جس سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :