Live Updates

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نمائندگی کرنی چاہئے تھی،خورشید شاہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے مگر تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نمائندگی کرنی چاہئے تھی ۔

(جاری ہے)

ترک صدر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں پہلے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر بھی بولتے تھے مگر اس بار شیڈول تبدل کرنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس نواز شریف کا مسئلہ نہیں۔ ترکی اور پاکستان کا مسئلہ ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات