محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجویشن کے مزید مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجویشن کے مزید مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے 947پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹوں کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومت نے ان پیڈ سیٹوں کے لیے 77کروڑ سے زائد کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ان سیٹوں پر رواں مالی سال میں ڈاکٹروں کو داخلہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئی پوسٹ گریجویشن ڈاکٹروںکی ٹریننگ کی منظوری دے دی ہے اور 947سیٹیںمختص کی گئی ہیں جن کی مدد سے ان پیڈ کام کرنے والے ڈاکٹرںکو ماہانہ 68ہزار اسے زائد وظیفہ ملے گا اور تمام ہسپتالوں میں ان سیٹوں کو تقسیم کر دیا ہے ۔ ۔ حکومت نے ان پیڈ سیٹوں کے لیے 77کروڑ سے زائد کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ان سیٹوں پر رواں مالی سال میں ڈاکٹروں کو داخلہ دیا جائے گا ۔