راجہ فہد قتل کیس : مرکزی ملزم راجہ ارشد نے دہشتگردی کی دفعات ہذف کرنے کی استدعا کر دی

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد نے دہشتگردی کی دفعات ہذف کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے ملزم ہاشم کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے جج کوثر عباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی، ملزمان نعمان کھوکھر،راجہ ارشد اور ہاشم خان عدالت میں پیش ہوئے، ملزم راجہ ارشد کی جانب سے تئیس اے کی درخواست دی گئی، جس میں دہشتگردی کی دفعات ہذف کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ پہلے تئیس اے کی درخواست پر دلائل ہوں گے، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نعمان کھوکھر اور راجہ ارشد کا چالان آ چکا ہے ہاشم خان کا چالان اب تک جمع نہیں کروایا گیا .چالان کی کاپی ملزم نعمان کھوکھر اور راجہ ارشد کو فراہم کی گئی جس پر ملزمان کے سائن بھی لیے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہاشم خان کا چالان جمع کروانے کے بعد کاپی فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب ملزم راجہ ارشد کی جانب سے 23 اے کی درخواست دی گئی جس میں موقف دیا گیا ہے کہ ذاتی جھگڑے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ نہیں لگائی جا سکتی ،جبکہ رات کا وقوعہ ہوا جہاں پبلک بھی نہیں تھی ، جھگڑا لڑکیوں کی وجہ سے ہوا ۔درخواست گزار نے درخواست میں بتایا ہے کہ 7اے ٹی اے کی دفعہ لگتی تو ایف آئی آر کے وقت ہی لگ جاتی یہ کیس دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا لہذا مقدمہ سیشن کورٹ بھجوایا جائے .،آئندہ سماعت پر درخواست پر بحث کی جائے گی۔ کیس کی مزید سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :