سعودی شہزادے کے قتل کے بعد عورت کا سر قلم

ملزمہ نے شوہر کو نیند کی حالت میں گولی مار کر قتل کردیا تھا، سعودی وزارت داخلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

سعودی شہزادے کے قتل کے بعد عورت کا سر قلم

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں منیرہ بنت زوید بن جمعان الہذلی نامی خاتون کا سرقلم کردیاگیا، اس پر اپنے ہی شوہر کے قتل کا الزام تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو نیند کی حالت میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔پولیس نے ملزمہ کو بروقت گرفتار کرکے عدالت پیش کیا،جہاں شرعی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمہ پر شرعی حد (قصاص) جاری کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے بعد 16 نومبر بدھ کے روز عملدار کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں قرآن پاک کی آیت کا حوالہ بھی دیا گیا کہ "جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کرتے اور زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں،ان کی سزا یہی ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے یا سولی پر چڑھا دیا جائے۔یا ان کے ہاتھ مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں۔یا انہیں زمین سے دور کردیا جائے۔یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے زبردست عذاب ہی"۔۔

متعلقہ عنوان :