بی آئی ایس پی، وائے پی ایف اور آکسفیم انٹرنیشنل کے مابین بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے نوجوانوں کو ہنر مندانہ زندگی کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط
جمعرات 17 نومبر 2016 17:01
(جاری ہے)
تربیت یافتہ مستحقین LUMSاور دیگر متعلقہ اداروں میں کاروبار ی کورسز میں شرکت کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ، تربیت یافتہ مستحقین کو اخوت فائونڈیشن سے بلاسود قرضہ حاصل کرنے کیلئے بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، معاہدے کے فریقین بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیوں (بی بی سی) کو بااختیار بنانے اور مختلف اہم موضوعات پر آگاہی کیلئے ٹریننگ ماڈیول ترتیب دیں گی۔ ابتدائی مرحلے کے بعد ، تینوں فریقین کے مابین تعاون کو پاکستان بھر میں دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ بی آئی ایس پی مستحقین کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک ایسا سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو نہ صرف اپنے مستحقین کو غربت کے اثرات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ انہیںترقی کے مثبت مواقع اور پائیدار زندگی گزارنے کیلئے ہنر فراہم کر کے غربت سے باہر نکالنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک قومی ادارہ ہے اور صوبائی ہم آہنگی کا محافظ ہے۔ اس معاہدے کے فریقین ملک میں تمام صوبوں کے دور دراز علاقوں تک نوجوانوں کی ترقی اور ہنرمندانہ تربیت کی توسیع کو یقینی بنائیںگے۔جنرل سیکرٹری وائے پی ایف، محترمہ شزا خواجہ نے کہا کہ وائے پی ایف نوجوانوں کی ترقی اور صنفی حقوق کے فروغ کیلئے خیالات کے اشتراک کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ نوجوان ارکین پارلیمنٹ بی آئی ایس پی کے ذریعے پسماندہ نوجوان تک رسائی حاصل کریں گے اور مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے مختلف پروگرام ڈیزائن کریں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر آکسفیم محمد قزلباش نے نوجوان پر سرمایہ کاری سے وابستہ خوشحالی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی اور غربت کے خاتمے کی کوشش کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ یہ مفاہمتی یاداشت بی آئی ایس پی کے مستحق نوجوانوں کو ہنرمندانہ تربیت فراہم کرنے اور ملازمت کیلئے انہیں مارکیٹ سے منسلک کرنے میں مدد دے گی جس سے غربت کے خاتمے کیلئے بی آئی ایس پی کے مجموعی اثرات میں اضافہ کرے گا۔ ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.