سینٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط، استحقاق و مراعات کا اجلاس (کل) ہو گا

جمعرات 17 نومبر 2016 17:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط، استحقاق و مراعات کا اجلاس (کل) جمعہ کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹر عطاء الرحمن کی طرف سے ڈی پی او میانوالی اور سینیٹر دائود خان کی طرف سے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ناروا رویہ سے استحقاق مجروح ہونے سے متعلق جمع کرائی گئی تحاریک پر غور کیا جائے گا۔