پی ٹی آئی کے وفد کی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعرات 17 نومبر 2016 17:19

پی ٹی آئی کے وفد کی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ آمد ، اہل خانہ سے اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سابقہ وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان اور حمید اوٹھی مرحوم جہانگیر بدر کے گھر آمد اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم جہانگیر بدر کے بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے وفد نے ان کے بیٹے علی بدر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم نے ساری زندگی اپنی پارٹی کے لئے جدو جہد کی وہ ایک سیاسی کارکن تھے ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ آخری دن تک ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :