شریف خاندان نے قطری شہزادے کی نئی کہانی سامنے لا کر اپنے اوپر خود کش حملہ کیا ‘ اعجازاحمد چوہدری

دن بدن شریف خاندان شکنجے میں پھنستے جا رہے ہیں ،نواز شریف ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

جمعرات 17 نومبر 2016 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس شریف خاندان کا گلے کا پھندا ثابت ہوگا نواز شریف اور انکے بچوں کے بیانات میں آپس میں نہیں ملتے سپریم کورٹ میں شریف برادارن نے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں خود ثابت کرنا ہے ،شریف خاندان نے قطری شہزادے کی ایک نئی کہانی سامنے لا کر اپنے اوپر خود کش حملہ کیا ہے، دن بدن شریف خاندان شکنجے میں پھنستے جا رہے ہیں ،نواز شریف ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں اور انہوں نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے کرپٹ وزیر اعظم کو پی ٹی آئی نہیں مانتی ، نواز شریف چھوٹے صوبوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیںاور صرف پنجاب کو پاکستان سمجھتے ہے ، ترک وزیر اعظم کا دورہ صرف شاہی خاندان کے لئے تھا، شریف خاندان صرف اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں تحریک انصاف نے اصولی مئوقف پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ، نواز شریف کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک و قوم شدید بحرانوں میں دھنستا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کو انکے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھنے دے گی ،کرپٹ ٹولہ ایک طرف جبکہ دوسری طرف عوام اور تحریک انصاف کھڑی ہے ،پی ٹی آئی کر پٹ ٹولے کی کرپشن کو بے نقاب کر تی رہے گی، کرپٹ وزیر اعظم کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ،(ن) لیگ صرف نواز شریف کو بچانے میں لگی ہوئی ہے درباریوں اور مداریوں کا ٹولہ نواز شریف کے جھوٹ کو بچانے کیلئے ہر روز چور مچائے شور کر رہا ہے عوام موجودہ چوروں اور لٹیروں کے بارے اچھی طرح جان چکے ہیں اب انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :