سندھ ہائیکورٹ ،پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کے سیاسی استعمال سے روکنے کیلئے دائر درخواست پرمتعلقہ قانون پیش کرنے کی اجازت

جمعرات 17 نومبر 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کے سیاسی استعمال سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر درخواست گذار کو متعلقہ قانون پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار پروفیسر افروز الحق نے موقف اختیار کیا کہ قومی پرچم کو سیاسی اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے ۔پاک سرزمین پارٹی اور اور مصطفی کمال کو قومی پرچم استعمال کرنے سے روکا جائے ۔جسٹس عرفان سعادت نے درخواست گذار کو ہدایت کی آپ قانون کا حوالہ دیں جس کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔عدالت نے درخواست گذار کو آئندہ سماعت پر متعلقہ قانون پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔