حکومت و اپوزیشن دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کرسی بچانے کی فکر میں ہیں،علامہ مظہر سعید کاظمی

حکومت کی جانب سے پاکستان کی روحانی درگاہوں پر سیکیورٹی کے معقول انتظام نہیں،مرکزی امیر جماعت اہلسنت کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے حکومت و اپوزیشن دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کرسی بچانے کی فکر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اولیا ء کے مزارات پر دھماکے کر کے کس طرح دین کی خدمت کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے پاکستان کی روحانی درگاہوں پر سیکیورٹی کے معقول انتظام نہیں۔

انسانیت کے دشمن سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیںجلد گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اکابر علما ء مشائخ نے تحریک پاکستان میں مجا ہدانہ کر دار ادا کیا، ایک مرتبہ پھر سے پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے بھی علما ء کو تحریک آزادی وا لا کر دار دھرانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ غلامان مصطفی کو دہشت گردی سے خو ف زدہ نہیںکیا جا سکتا ۔ خو ف ودہشت کی بنیا د پر دین کو نقصان پہنچا نے والو ں نے امت کو تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جما عت اہلسنت امام احمد رضا خا ن قادری ؒ کے نظریا تی ا صو لو ں کی بنیا د پر جد و جہد کر رہی ہے ۔

جو قومیں اسلاف کے نقش قدم کو فراموش کرتیں ہیں وہ انتشار ،بدنظمی کا شکا ر ہو جاتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظم و ضبط سے عاری ہونے کے با عث آج ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں ، سب کو دعوت ہے اختلافات چھوڑکر حُب ِ رسول کی بنیا د پر متحد ہو جائیں ۔اجلاس میںحاجی حنیف طیب،علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کی بقا و استحکام ہر حال میں مقدم ہے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے ۔

نیشنل ایکشن پلان کے مؤثر نتائج کیلئے حکومت کو نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کاروائی کرنا ہو گی۔انہوں نے جما عت کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہشکو ہ و شکا یت کے بجا ئے حقوق و نظر یا ت کے تحفظ کیلئے منظم ہو کر دین کے غلبہ اور بد ی کی قو تو ں کو ختم کر نے کیلئے اپنی تما م تر صلا حیتو ں کو بر وئے کا ر لائیں۔

اجلاس میں علامہ اکرم سعیدی،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی حسین لاکھانی ،ڈاکٹر عبد الرحیم، قاضی نو ر الاسلام ،مولانا خلیل الرحمان چشتی،مولانا ذاکر صدیقی،علامہ ناصر خان ترابی،مولانا الطاف قادری ،عبد الحفیظ معارفی، مولانا عاشق سعیدی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں باہمی مشاور ت سے طے پایا کہ جما عت اہلسنّت کے تحت داتا علی ہجویری،مجدد الف ثانی،امام احمد رضا خان،پیر مہر علی شاہ کے اعراس کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ۔

جما عت اہلسنّت کے مقامی ذمہ داران ربیع الاول سے قبل جشن عید میلاد النبی سے متعلق سیکیورٹی و دیگر مسائل کے حل کیلئے سرکاری انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں۔ دریں اثنا جما عت اہلسنّت بلدیہ ٹائون کے زیر اہتمام امام احمد رضا کانفرنس سے آج 18 نومبر جمعہ بعد نماز عشاء ،مین روڈ جامع مسجد صابری سعید آباد بلدیہ ٹائون علامہ شاہ عبد الحق قادری ،صوفی حسین لاکھانی ،مولانا ناصر خان ترابی ،مولانا خلیل الرحمان چشتی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :