یمن، فورسز اور باغیوں میں شدید جھڑپیں، 50 ہلاک
․اتحادی فوج نے یمن کے ساحل پر 2 اسلحہ بردار کشتیاں پکڑ لیں، الحدیدہ بندرگاہ پر ہیلی کاپٹروں سے مانیٹرنگ،تلاشی پرگولہ بارود نکلا
جمعرات 17 نومبر 2016 18:18
(جاری ہے)
فوجی ذرائع کے مطابق وسطی شہر تعز میں بھی جھڑپوں کے دوران 9 باغی اور 4 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ان شورش زدہ علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق تعز اور اس کے ارد گرد جھڑپوں کے دوران 39 افراد مارے گئے جن میں شہری ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے قریب دو مشتبہ اسلحہ بردار کشتیاں پکڑ لیں جن میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اتحادی فوج کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یمنی باغیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے یمن کے ساحل سمندر میں مانیٹرنگ کے دوران دو کشتیوں کو تیزی کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ کی طرف بڑھتے دیکھا تو انہیں روکنے کیلیے ان پر انتباہی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے بعد دونوں کشتیاں سمندر ہی میں رک گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج کے اہلکاروں نے دونوں کشتیوں پر لادے گئے سامان کی تلاشی لی جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ جدید مواصلاتی الات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.