بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے، امریکہ

دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ترجمان امر یکی محکمہ خارجہ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران بلو چستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھے گا۔بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے اور اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :